Restoration of Pakistan Express | Good News | First AC Business and AC Standard Class in Pakistan Express Train

اہلیان علاقہ کے لیئے خوشخبری کراچی سے راولپنڈی وایا فیصل آباد وزیرآباد چلنے والی 45آپ 46ڈاؤن پاکستان ایکسپریس جو سیلابی صورتحال کی وجہ سے عارضی طور پر بند کردی گئی تھی اب عوام کے پر زور مطالبے پر انشاء اللہ 23 دسمبر 2022 سے پھر سے رواں دواں ہوگی۔ 45آپ پاکستان ایکسپریس کراچی سے دوپہر 1 بجکر 30 منٹس پر روانہ ہوکر دوسرے دن دوپہر 3 بجکر 25 منٹس پر راولپنڈی پہنچے گی ۔ جبکہ راولپنڈی اسٹیشن سے صبح 6 بجے چل کر دوسرے دن 8 بجکر 40 منٹس پر کراچی پہنچے گی۔ پاکستان ایکسپریس میں پہلی بار عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوۓ دو عدد اے سی بزنس کلاس اور دو عدد اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کوچز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 45آپ 46ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کی بکنگ آج سے شروع کردی گئی۔ پاکستان ریلوے بہتر سے بہتر سروس مہیا کرنے کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ Complete Video Link