Peshawar Cantt Railway Station Pakistan Railways

پشاور کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن (اکثر مختصراً پشاور کینٹ کے نام سے جانا جاتا ہے) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے پشاور کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ صدر روڈ پر واقع ہے

یہ برطانوی دور میں 125 سال قبل 1898 میں قائم کیا گیا تھا۔

اس میں 3 پلیٹ فارم اور 7 ٹریک ہیں۔ پشاور کینٹ اسٹیشن پہ بکنگ افس بھی موجود ہے, یہاں سے مسافر ٹرین کا ٹکٹ خرید سکتے ہیں

اس کے علاوہ پارسل افس بھی موجود ہے جہاں سے اپ اپنا سامان بک کروا سکتے ہیں

ڈویژنل سپرٹینڈنٹ پشاور کا دفتر بھی ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ہی ہے, الائیڈ بینک کا اے ٹی ایم بھی اسٹیشن پر دستیاب ہے۔

یہاں سے چار ٹرینیں چلتی ہیں۔

جعفر ایکسپریس، عوام ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس اور خیبر میل

دن کی پہلی ٹرین جعفر ایکسپریس صبح سات بجے پشاور کینٹ سے روانہ ہوتی ہے اور یہ پشاور سے کوئٹہ جاتی ہے

دوسری ٹرین ہے ہمارے پاس عوام ایکسپریس عوام ایکسپریس دن کو اٹھ بج کر 30 منٹ پہ پشاور کینٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہوتی ہے

تیسری ٹرین ہے رحمان بابا ایکسپریس یہ جن کو 11 بجے پشاور کینٹ سے روانہ ہوتی ہے اور یہ کراچی کے لیے جاتی ہے

نمبر فور پہ ہمارے پاس ٹرین ہے خیبر میل خیبر میل رات کو 10 بجے پشاور کینٹ سے روانہ ہوتی ہے اور یہ بھی کراچی کے لیے جاتی ہے

پلیٹ فارم نمبر ایک پہ چائے کا انسٹال موجود ہے جہاں سے اپ چاہے اور بسکٹ لے سکتے ہیں

پلیٹ فارم نمبر ایک پر مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ ویٹنگ روم بنے ہوئے ہیں

مین گیٹ کے اوپر ریلوے پولیس اور اس کے علاوہ دوسرے اداروں کے ملازمین ہر وقت تیار کھڑے ہوتے ہیں اور وہ اپ مسافروں کی چیکنگ بھی کرتے ہیں

پلیٹ فارم نمبر ون پر اسٹیشن سپریڈنٹ کا دفتر موجود ہے اس کے علاوہ پولیس اور دوسرے اداروں کے دفتر بھی بنے ہوئے ہیں

اسٹیشن کے ایک طرف واشنگ لائن ہے یہاں پہ گاڑیوں کی مینٹیننس اور واشنگ ہوتی ہے

اسٹیشن سے تھوڑا سا ہی اگے لوکو شیڈ ہے جہاں پہ انجنوں کی مینٹینس اور فیولنگ ہوتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی گارڈ اور ڈرائیوروں کا رننگ روم بھی موجود ہے. 









#peshawar #peshawarcantt #PeshawarCanttRailwayStation 

Comments

Popular posts from this blog

Seat Types on Pakistan Railways | Different Classes of Pakistan Railways

NEW TIME TABLE 2021-2022 | TRAIN TIMINGS FROM RAWALPINDI TO KARACHI, LAHORE, PESHAWAR, FAISALABAD | PAKISTAN RAILWAYS

Five Largest and Busiest Railway Stations in Pakistan