Attack on Jaffar Express Train in Balochistan

 کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نا معلوم افراد کی فائرنگ ریلوے ذرائع

بلوچستان میں 600 سے زائد مسافروں پر مشتمل ٹرین اغواء، بڑے سانحے کا خدشہ ☹️


کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہ ش ت گ ردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین پیرو گنڈالہ کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مسافر ڈرے سہمے ہوئے ہیں جب کہ علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔


عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق گڈالہ اور پیرو کے درمیانی علاقے میں یہ فائرنگ ہوئی ہے جہاں جعفر ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے اور مزید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔


ریلوے پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریل وہیں روک دی گئی ہے، ٹرین میں کم از کم چھ سو سے سات سو مسافر سوار ہیں، دیگر مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں تاہم تصدیق کا عمل جاری ہے۔


ڈی ایس ریلوے کے پی آر او کے مطابق تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے،سبی سے ایمبولینسز جائے وقوع روانہ کردی ہیں۔


سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق یہ مچھ کی پہاڑیوں کا درمیانی علاقہ ہے جس کا سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کرلیا ہے، مزید کانوائے روانہ کردیے گیے ہیں، ملزمان کے فرار ہونے کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں بلکہ اطلاعات یہ آرہی ہیں کہ ملزمان نے مسافروں کو یرغمال بنالیا ہے اور قابض ہوکر بیٹھ گئے ہیں اور علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

Seat Types on Pakistan Railways | Different Classes of Pakistan Railways

NEW TIME TABLE 2021-2022 | TRAIN TIMINGS FROM RAWALPINDI TO KARACHI, LAHORE, PESHAWAR, FAISALABAD | PAKISTAN RAILWAYS

Five Largest and Busiest Railway Stations in Pakistan