Shalimar Express Train Karachi to Lahore Pakistan Railways
شالیمار ایکسپریس — وقت کی پابندی اور بہترین اِن روٹ سروس کی مثال
شالیمار ایکسپریس پاکستان ریلویز کی اُن منتخب ٹرینوں میں شمار ہوتی ہے جو اپنی وقت کی پابندی، آرام دہ سفر اور معیاری سروس کی وجہ سے مسافروں میں خاص مقام رکھتی ہے۔ یہ ٹرین عموماً اپنی منزل پر مقررہ وقت پر پہنچتی ہے جس کی وجہ سے کاروباری اور فیملی مسافر دونوں اس کو ترجیح دیتے ہیں۔
شالیمار ایکسپریس کی کمرشل چارج ایک نجی کمپنی AA ENTERPRISES کے زیرِ انتظام ہے، جس نے سروس کے معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ٹرین میں نئے کوچز شامل کیے گئے ہیں جن میں اکانومی کلاس، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس اور اے سی بزنس کلاس دستیاب ہیں۔ مزید یہ کہ دورانِ سفر معیاری کھانے کے لیے ایک لگژری ڈائننگ کار بھی موجود ہے جو مسافروں کو خوشگوار سفر کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔
اس وقت سب سے زیادہ ترجیح والی ٹرین شالیمار ایکسپریس ہے۔ جس کو راستے میں کسی ٹرین کے کراس کے لیے یا اور کسی وجہ سے نہیں روکا جاتا۔
Pak Rail Tech
روٹ اور اوقاتِ کار
شالیمار ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان چلتی ہے اور فیصل آباد اور ملتان کے راستے اپنا سفر مکمل کرتی ہے۔
27 اپ (Up):
روانگی کراچی: صبح 6:45 بجے
آمد لاہور: رات 1:55 بجے
28 ڈاؤن (Dn):
روانگی لاہور: صبح 7:10 بجے
آمد کراچی: رات 2:55 بجے
Pak Rail Tech
راستے میں اسٹاپ
27 اپ: فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، خان پور، رحیم یار خان، گھوٹکی، روہڑی، نواب شاہ، حیدرآباد، لانڈھی، ڈرگ روڈ
28 ڈاؤن: سنگلا ہل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، خان پور، رحیم یار خان، گھوٹکی، روہڑی، نواب شاہ، حیدرآباد، لانڈھی
ٹکٹ اور بکنگ
آن لائن بکنگ کے لیے AA ENTERPRISES کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن استعمال کی جا سکتی ہے، جو آسان اور تیز سروس فراہم کرتی ہے۔
Pak Rail Tech
کراچی تا لاہور ٹکٹ قیمت (تقریباً):
اکانومی کلاس: 3500 روپے
اے سی اسٹینڈرڈ کلاس: 6500 روپے
اے سی بزنس کلاس: 8600 روپے
شالیمار ایکسپریس اپنی پابندیِ وقت، جدید کوچز، آرام دہ کلاسز اور بہترین ڈائننگ سروس کے باعث ایک قابلِ اعتماد اور معیاری ٹرین ہے۔ اگر آپ کراچی اور لاہور کے درمیان ایک پُرسکون، محفوظ اور وقت پر سفر چاہتے ہیں تو شالیمار ایکسپریس ایک بہترین انتخاب ہے۔
#ShalimarExpress #BestTrain #KarachitoLahore #LahoretoKarachi #PakRailTech #PakistanRailways #AAENTERPRISES

Comments
Post a Comment