23rd March 2024 Pakistan Day
پاکستان کے اندر ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 23 مارچ 1940 کی یاد میں بنایا جاتا ہے. اس دن لاہور میں قرارداد پاکستان پاس کی گئی تھی. اس وقت کے مسلمانوں نے برصغیر کے اندر اپنے لیے الگ ملک بنانے کا فیصلہ کیا تھا. یہ ایک اسلامی ملک ہوگا اور جس کے اندر اسلامی قانون لاگو ہوں گے. اور یہاں پہ رہنے والے لوگ اسلام کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں گے. قائد اعظم اور اس وقت کے مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی محنت کی وجہ سے 1947 میں مسلمانوں نے ایک الگ ملک پاکستان حاصل کر لیا تھا. افسوس کا مقام ہے کہ 76 سال گزرنے کے بعد بھی نہ ہی ہم ایک قوم بن سکتے ہیں اور نہ ہی ہم ملک کو ترقی دے سکیں. ہر سال 23 مارچ کو اسلام اباد میں فوجی پریڈ ہوتی ہے جس میں ہم فوج کے مختلف ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہیں اور پاکستان ایئر فورس کے جہاز کرتب دکھاتے ہیں. لیکن ساتھ ہی ساتھ اگر ہم دوسری طرف دیکھیں تو پاکستان کی معیشت جو ہے اس وقت اپنے خطے کے دوسرے ممالک سے سب سے کمزور ترین معیشت ہے. پاکستان کی نصف ابادی تقریبا خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے. کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں ہے جو مکمل طور پر اپ کہہ سکی...