Posts

Showing posts from March, 2025

News Alert | Pakistan Railways | Train Update

Image
 نیوز الرٹ تاریخ: 21 مارچ 2025 ۔ ٹکرز  رمضان المبارک میں مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے ۔ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 33آپ اور 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپرس اور 43آپ 44ڈاؤن شاہ حسین ایکسپرس کو بیک وقت معطل کردیا گیا ہے۔    ۔ ۔مسافر حضرات کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن پر ریزرویشن آفیس میں رابطہ کریں ۔ معطلی صرف آج کے دن کے لیئے کیا گیا ہے۔ مسافر حضرات کو دوسری  ریل گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ پاکستان ریلوے تکلیف کے لئے معزرت خواہ ہے

Attack on Jaffar Express Train in Balochistan

 کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نا معلوم افراد کی فائرنگ ریلوے ذرائع بلوچستان میں 600 سے زائد مسافروں پر مشتمل ٹرین اغواء، بڑے سانحے کا خدشہ ☹️ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہ ش ت گ ردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین پیرو گنڈالہ کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مسافر ڈرے سہمے ہوئے ہیں جب کہ علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق گڈالہ اور پیرو کے درمیانی علاقے میں یہ فائرنگ ہوئی ہے جہاں جعفر ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے اور مزید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ ریلوے پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریل وہیں روک دی گئی ہے، ٹرین میں کم از کم چھ سو سے سات سو مسافر سوار ہیں، دیگر مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ...