Latest New | Pakistan Railways | Inauguration of PAK BUSINESS EXPRESS TRAIN

 ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور : 27 جولائی 2025


مسافروں کی سہولت کے پیش نظر صرف 29 جولائی والے دن لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی جدید سہولیات کے ساتھ  لانچنگ تقریب کے حوالے سے ٹرینوں کو متبادل اسٹاپ دیے گئے ہیں۔


ٹرینوں کو شاہدرہ، کوٹ لکھپت کے علاوہ لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹاپ دیے گئے ہیں۔


لاہور سے راولپنڈی جانے والی101-اپ ریل کار اور راولپنڈی سے لاہور آنے والی ریل کار 102-ڈاون شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرے گی۔


سیالکوٹ سے براستہ لاہور کراچی جانے والی 10-ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس اور کراچی سے براستہ لاہور سیالکوٹ جانے والی 9-اپ علامہ اقبال ایکسپریس بھی لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرے گی۔


کراچی سے لاہور آکر پشاور جانے والی عوام ایکسپریس 13-اپ 29 جولائی کو شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرے گی۔


کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 39-اپ صرف 29 جولائی والے دن شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرے گی۔


اسی طرح 29 جولائی کو کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس 33-اپ کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دیا گیا ہے۔


کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور آنے والی قراقرم 41-اپ، لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی 42-ڈاؤن قراقرم کو بھی 29 جولائی والے دن شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دیا گیا ہے۔


کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 15-اپ کو صرف 29 جولائی کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دیا گیا ہے۔


راولپنڈی سے براستہ لاہور کراچی جانے والی تیزگام 8-ڈاؤن کو شاہدرہ، لاہور کینٹ کے علاوہ کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹاپ دیے گئے ہیں۔


اسی طرح کراچی سے براستہ لاہور آکر راولپنڈی جانے والی تیزگام 7-اپ کو بھی کوٹ لکھپت، لاہور کینٹ کے علاوہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹاف دیے گئے ہیں۔


واضح رہے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 29 جولائی والے دن ٹرینوں کے متبادل اسٹاپجز کا فیصلہ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Seat Types on Pakistan Railways | Different Classes of Pakistan Railways

NEW TIME TABLE 2021-2022 | TRAIN TIMINGS FROM RAWALPINDI TO KARACHI, LAHORE, PESHAWAR, FAISALABAD | PAKISTAN RAILWAYS

Five Largest and Busiest Railway Stations in Pakistan