Upgradation of Railway Track Pakistan Railways
ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن وقت کی ضرورت
پاکستان ریلوے ملک کا وہ ادارہ ہے جس نے برسوں تک عوام کو سہولت، کم خرچ اور محفوظ سفر فراہم کیا۔ لیکن بدقسمتی سے وقت کے ساتھ ساتھ ریلوے کی پٹریاں پرانی ہوتی گئیں، حادثات بڑھتے گئے اور مسافروں کا اعتماد کم ہوتا گیا۔
مال گاڑی کے لیے الگ ٹریک ہو تو اس سے ریلوے کا بزنس بڑھے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔
آج پاکستان کو ایک ایسے وزیر کی ضرورت ہے جو خوش دلی کے ساتھ ریلوے کی پٹریوں کی اپ گریڈیشن کو اپنی پہلی ترجیح بنائے۔ جدید ٹریک نہ صرف ٹرینوں کی رفتار اور وقت کی پابندی کو بہتر بنائیں گے بلکہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت بھی یقینی بنائیں گے۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ریلوے کو مضبوط بنا کر اپنی معیشت اور عوامی سہولتوں کو آگے بڑھایا ہے۔ اگر ہمارے پاس بھی ایسا وزیر آ جائے جو مخلصی سے ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دے، تو یقیناً پاکستان ریلوے ایک بار پھر اپنی شان اور وقار حاصل کر سکتا ہے۔
آخر میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ریلوے کی ترقی، ملک کی ترقی ہے۔
#upgradationoftrack #RailwayTrack #Safety #pakistanrailways #pakrailtech

Comments
Post a Comment