Kohat Express Best Train of Branch Line Pakistan Railways

 

کوہاٹ ایکسپریس — ایک مثال بننے والی برانچ لائن ٹرین

‎کوہاٹ ایکسپریس پاکستان ریلوے کی اُن چند ٹرینوں میں شامل ہے جو نہ صرف وقت کی پابندی بلکہ مسافروں کے نظم و ضبط کی وجہ سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ یہ ٹرین روزانہ کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان چلتی ہے اور برانچ لائن پر چلنے والی واحد ایسی ٹرین ہے جس میں بغیر ٹکٹ مسافر شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔

‎کوہاٹ ایکسپریس صبح 7:30 بجے کوہاٹ اسٹیشن سے اپنے سفر کا آغاز کرتی ہے اور ٹھیک 11:35 بجے راولپنڈی پہنچتی ہے۔ یہی ریک دوبارہ سہ پہر 3:30 بجے راولپنڈی سے روانہ ہو کر شام 7:40 بجے کوہاٹ واپس پہنچتا ہے۔ اس طرح ایک ہی دن میں یہ ٹرین دونوں سمتوں میں اپنی خدمات انجام دیتی ہے۔

‎Pak Rail Tech

‎اس ٹرین کی کامیابی میں کوہاٹ کے عوام کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ ابتدا میں جب یہ ٹرین چلائی گئی تو ٹکٹ بکنگ آفس پر صبح کے وقت شدید رش ہوتا تھا، جس کی وجہ سے مسافروں کے لیے روانگی کے دن ٹکٹ حاصل کرنا مشکل ہو جاتا تھا۔ عوام کے مطالبے اور نظم کے تحت ایک دن پہلے اوپن ٹکٹ جاری کیے جانے لگے۔ آج بھی اکثر مسافر ایک دن پہلے ٹکٹ خرید لیتے ہیں تاکہ صبح کے رش سے بچا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ کوہاٹ ایکسپریس میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے کا رجحان تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

‎کوہاٹ سے راولپنذی کا کرایہ 650  روپے ہے۔ 

‎روٹ کے لحاظ سے بھی کوہاٹ ایکسپریس ایک منفرد ٹرین ہے۔ یہ راولپنڈی سے مین لائن پر سفر کرتے ہوئے گولڑہ شریف جنکشن تک پہنچتی ہے، جہاں سے یہ برانچ لائن کی طرف مڑ جاتی ہے۔ گولڑہ شریف کے بعد فتح جنگ، گاگن اور بسال شریف کے حسین علاقوں سے گزرتی ہوئی بسال جنکشن پہنچتی ہے۔ اس کے بعد یہ جند جنکشن کی جانب مڑتی ہے اور خوشحال گڑھ پل کے ذریعے دریائے سندھ کو عبور کرتی ہوئی کوہاٹ میں داخل ہوتی ہے۔

‎Pak Rail Tech

‎اس سفر کے دوران ٹرین گولڑہ شریف، فتح جنگ، کاہل، بسال شریف، بسال جنکشن، ڈومیل، جنڈجنکشن اور بابری بانڈہ جیسے اہم اسٹیشنوں پر رکتی ہے۔ ہر اسٹیشن اپنی ایک الگ پہچان اور اہمیت رکھتا ہے، جو اس سفر کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔

‎Pak Rail Tech

‎کوہاٹ ایکسپریس کا سفر محض ایک شہر سے دوسرے شہر تک پہنچنے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک یادگار تجربہ ہے۔ وادیوں، پہاڑوں اور قدرتی مناظر کے درمیان چلتی یہ ٹرین مسافروں کو ایک الگ ہی دنیا میں لے جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو بھی ایک بار کوہاٹ ایکسپریس میں سفر کرتا ہے، وہ اس کے حسن اور نظم و ضبط کا معترف ہو جاتا ہے۔

‎کوہاٹ ایکسپریس واقعی اس بات کی روشن مثال ہے کہ اگر عوام اور ادارہ مل کر کوشش کریں تو برانچ لائن کی ٹرین بھی مکمل کامیابی کے ساتھ چل سکتی ہے۔

‎#KohatExpress #Kohat #Rawalpindi #BranchLine #PakRailTech #TrainTravel #PakistanRailways #Basal #Jand #FatehJang

Comments

Popular posts from this blog

Seat Types on Pakistan Railways | Different Classes of Pakistan Railways

Time Schedule of Green Line Train Karachi to Islamabad

Train Guard in Pakistan Railways